گوادر کی عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنا ناانصافی ہے،  امیر العظیم

364

لاہور:سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ گوادر کی عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنا ناانصافی ہے۔ ”گوادر کو حق دو” تحریک کے پرامن مظاہرین پر پولیس کریک ڈائون انتہائی ظلم ہے، جماعت اسلامی تشدد کی سیاست کو مسترد کرتی ہے۔

امیر العظیم نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور پرامن مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کریں۔ طاقت کے استعمال سے لوگوں کو دبایا نہیں جا سکتا۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ گوادر کے عوام تعلیم،صحت اور روزگار مانگتے ہیں جو ان کا بنیادی حق ہے۔ سی پیک سے جاگیرداروں، وڈیروں نے فائدہ اٹھایا، غریب عوام کو کچھ حاصل نہیں ہوا۔

 انہوں نے کہا کہ  جماعت اسلامی سی پیک کے خلاف نہیں، ”گوادر کو حق دو تحریک” کو اگر جائز حقوق سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی تو یہ تحریک کراچی تا خیبر تک پھیل جائے گی۔