وزیراعظم ریلیف پیکج کے باوجود آٹے،گھی اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ

439
utility stores

اسلام آباد:وزیراعظم ریلیف پیکج کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، آٹے اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن  کا کہنا ہے کہ چینی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے، گھی کی فی کلو قیمت 75، آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت میں 496 روپے اضافے کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا۔

 جس کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ہوگا۔ یوٹیلٹی کارپوریشن کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل مستحق افراد پر نئی قیمتوں کا اطلاق نہیں ہوگا بلکہ وہ پرانے ریٹ پر آٹا، گھی اور چینی خرید سکتیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پیکچ کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر رکھی اشیائے ضروریہ پر ٹارکٹڈ سبسڈی کا فیصلہ کیا گیاتھا۔