کراچی:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر محکمہ صحت سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے چین سے آنے والے تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔
محکمہ صحت سندھ نے این سی او سی کی ہدایت پر کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ سے بچا کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا،محکمہ صحت سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق چین سے آنے والے تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ لازمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مثبت کیس آنے پر متاثرہ مسافر کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق متعدد لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کرنے کے بعد فالس نیگیٹو کا نتیجہ آتا ہے، لیکن علامات والے مسافر کا پی سی آر ٹیسٹ لازمی کیا جائے گا، تمام مسافروں کو فائزر کا بوسٹر ڈوز لگایا جائے گا،اگر کسی مسافر کو 6 مہینے کے دوران فائزر ویکیسن لگی ہوئی ہے تو اسے ویکسین نہیں لگائی جائیگی۔
علامات ہونے اور ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود مریض کا چیسٹ ایکسرے بھی ہوگا۔محکمہ صحت سندھ کی جاری ہدایات کے مطابق عوامی مقامات پر ماسک لازمی پہنا جائے اور اجتماعات کرنے سے بھی گریز کیا جائے۔