عمران خان کے کہنے پر لیڈ کی اور اسپیکر کے سامنے اپنا موقف رکھا، اسد قیصر

260

اسلام آ باد : سابق اسپیکر اسد قیصر نے نے کہا ہے کہ مجھے عمران خان نے لیڈ کرنے کا کہا تھا، ہم نے اسپیکر کے سامنے اپنا موقف رکھا، قاسم سوری نے ایک پراسس مکمل کیا تھا، قاسم سوری سائن کرچکے تھے، اسپیکر نے ابھی تک وہ معاملہ روکے رکھا اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ تمام ارکان آئیں گے اور ہاتھ سے لکھ کر استعفے دیں گے جو غیر قانونی ہے۔

، سابق اسپیکر اسد قیصر نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کہا جن کے استعفے منظور ہوئے کیا وہ آپ کے پاس آئے تھے؟ اس کا اسپیکر کے پاس کوئی جواب نہیں، شاہ محمود قریشی کے ساتھ اس دن تمام ارکان قومی اسمبلی کھڑے تھے، جو فلور پر آکر بات کرتا ہے ان کے استعفے منظور ہوتے ہیں، جاوید ہاشمی کیس میں بھی یہی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ سب کچھ تاخیر کر رہے ہیں کیونکہ یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، ان سے ملک نہیں چل رہا۔ سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں نے 127 استعفے منظور کئے، نئے اسپیکر نے حلف کے بعد اس فائل کو روک دیا، 127 استعفوں کو روکا اور 11 کے منظور کر لئے، ہمارا بنیادی مقصد ان استعفوں کو منظور کرانا ہے، آج حالات یہ ہیں کہ ہر جگہ دہشت گردی ہو رہی ہے، یہ امپورٹڈ سرکار ہر سطح پر ناکام ہو چکی ہے۔