سیاسی عدم استحکام میں سارے معاشی ارسطو ناکام ہوجائیں گے،شیخ رشید

265
backdoor

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام ہو گا تو معاشی ماہرین نتائج دے سکیں گے، سیاسی عدم استحکام میں سارے معاشی ارسطو ناکام ہوجائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ جو بلدیاتی انتخاب نہیں کروارہے وہ جنرل الیکشن خاک کروائیں گے، کارخانے بند ہو رہے ہیں، ڈالر کا حوالہ ریٹ 270روپے ہو گیا ہے، 2سالہ ٹیکنوکریٹ حکومت سیاسی گمشدگی کم نہ کرا سکے گی، الیکشن ہی واحد حل ہے۔

شیخ رشید نے   کہا کہ وزیراعظم کو ڈیفالٹ کا مطلب نہیں معلوم تو غریب کے گھر جاکر دیکھیں، نئے سال کے پہلے 3 مہینوں میں 8.3ارب ڈالر کی ری پیمنٹ کرنی ہے، معاشی، سیاسی، اقتصادی دہشتگردی ہی اصل مسئلہ ہے۔

ا نہوں نے کہا کہ 9ماہ سے پی ڈی ایم بھیک مانگ رہی ہے، انہیں کوئی خیرات نہیں دے رہا، نہ انہیں پاکستان میں عزت مل رہی ہے نہ باہر سے عزت اور امداد مل رہی ہے۔