ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں، احسن اقبال

300
General elections

اسلام آباد: وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں، معاشی حالات سخت ہیں مہنگائی کم کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہاکہ حالیہ سیلاب سے 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا،  ہم چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کا حل بھی کریں گے، معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا ۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک دشمنی میں غلط فیصلے کررہی ہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے عملی اقدامات کررہے ہیں، عوام کو جلد مہنگائی سے چھٹکارا حاصل ہوجائے گا۔