مری میں برف باری کاآغاز۔ٹریفک پولیس کے انتظامات مکمل

393
Snowfall

راولپنڈی:مری ٹریفک پولیس کے برفباری سیزن کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل کرلئے گئے ۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کے270سے زائد اہلکار تعینات ہونگے،نو پارکنگ کے خاتمہ اور سیاحوں کی بروقت مدد کیلئے 5لفٹر اور ایک کرین بھی مہیا کر دی گئی۔

ٹریفک پولیس مری کے مطابق دوران برفباری پانچ شاہراہیں ون وے قرار،دوران برفباری سیزن مری مال روڈ پر ٹریفک کے داخلہ پرپابندی عائد کر دی گئی ۔ٹریفک پولیس کے مطابق سیاحوں کی سہولت، بروقت مدد اور رہنمائی کیلئے سنی بینک چوکی میں ٹریفک کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ۔

ٹریفک پولیس کے مطابق دوران برفباری مری کے تمام داخلی راستوں پر خصوصی چیکنگ پکٹس قائم کی جائیں گئیں،مکینکلی طور پر فٹ گاڑی اور لائسنسں ہولڈر ڈرائیور کومری میں داخلہ کی اجازت ہو گی، مری میں تقریباً 4000کے قریب پارکنگ کی گنجائش ہے،

سیاحوں کی سہولت کیلئے مختص شدہ پارکنگ مختص ہے۔ مری کی شاہراہوں پرٹریفک قوانین و احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہی بینرز بھی آویزاں کر دیئے گئے۔