راولپنڈی :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 13پارٹیاں عمران خان کو دھمکی سے اسمبلی بلاکرمعاشی تباہی میں شریک کرناچاہتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سنگین معاشی حالات قومی سلامتی کا مسئلہ بن گئے ہیں260کا ڈالراور150کلو کا آٹا غریب کدھرجائیگا، 22کروڑ کا ملک چلانے کے لئے خزانے میں بیس دن کے زرمبادلہ کے پیسے نہیں جس ملک میں ٹریول ایڈوائزری جاری ہوجائے وہاں سرمایہ کاری خاک ہوگی، بے نظیرکی برسی پربلاول کی تقریرعمران خان سے شروع اورعمران خان پرختم ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ 13پارٹیاں اور ا ن کے ہم نواعمران خان کوزبردستی دھمکی سے اسمبلی بلا کرمعاشی تباہی میں شریک کرنا چاہتے ہیں ،مشرق اورمغرب دونوں طرف سرحدوں پرحالات خراب ہورہے ہیں جوغیرملکی سازش کے ذریعے ہم پرفیصلے مسلط کرنا چاہتے ہیں کشتی ڈوب رہی ہوتواسٹیبلشمنٹ خاموش نہیں رہ سکتی کیرٹیکرپرسوچ وبچارشروع ہوگیا۔