راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں پاکستان کے عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی اور اس لعنت کو ختم کرنے کا عزم کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 254ویں کور کمانڈرز کانفرنس 27 سے 28 دسمبر تک جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی جس کی صدارت چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کی۔
کانفرنس میں فوج کے پیشہ ورانہ اور تنظیمی امور کا جامع جائزہ لیا گیا اور پاکستان کے عوام کی امنگوں کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق لڑنے اور اس لعنت کو ختم کرنے کا عزم کیا گیا۔