واشنگٹن :امریکی محکمہ خارجہ نے ایران میں ضمیر کے قیدیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پرامن طریقے سے اپنی آزادیوں کا استعمال کرنے پر ایران میں قید تمام افراد کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔
ٹویٹر پر پرائس نے اس ماہ کے شروع میں اقوام متحدہ کی خواتین کی کمیٹی سے تہران کے اخراج کے بعد ایران کی خواتین کے لیے واشنگٹن کی حمایت کا حوالہ دیا۔
امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ ایرانی خواتین کی اپنے حقوق تک رسائی کے لیے جدوجہد جاری ہے۔امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی تعریف کی ہے کہ جو ایران میں مظاہروں کے خلاف اندھا دھند تشددکے مرتکب اہلکاروں کو ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرا رہی ہے۔