اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا کہ جماعت اسلامی اسلام آباد میں بلد یاتی الیکشن ملتوی کر نے کے فیصلے کی مذمت کر تی ہے۔
میاں محمد اسلم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف 28دسمبر کو اسلام آباد میں یو م سیاہ منائے گی اور اس سلسلے میں جی نائن مر کزسے ڈی چو ک تک احتجاجی ریلی منعقد کرے گی اور 31دسمبر کو اسلام آباد میں عظیم الشان بلد یاتی جلسہ عام کا انعقاد کیا جا ئے گا۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان نے کہا 27دسمبر کا دن اسلام آباد کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس میں اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کے بنیادی جمہوری حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے ، اسلام آباد کے شہریوں نے حکو مت اورالیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔