عمران خان نے پاکستان کی عزت کو دنیا کے سامنے خاک میں ملا دیا، وزیر اعظم

355
conspiracy to default

ڈیرہ اسماعیل خان:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان نے پاکستان کی عزت کو دنیا کے سامنے خاک میں ملا دیا،تحفے کو بیچ کر جیب میں پیسے ڈالنے سے بڑی پاکستان کی بے توقیری نہیں ہوسکتی۔

شہباز شریف نے کہا کہ چین جیسے دوست ملک کو عمران خان نے  ناراض کر دیا تھا ،برادر ممالک ہم سے ناراض ہوگئے تھے،خیبرپختوانخوا میں گورننس کی جو غلطیاں تھیں وہ سب نے دیکھیں،سیلاب سے تباہی کے اثرات اب بھی پورے پاکستان میں موجود ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  پہاڑی علاقوں میں آج بھی لوگ شدید سردی میں ٹھٹھر رہے ہیں، وفاقی حکومت نے 90ارب خرچ کرکے فی خاندان 25ہزار امداد دی،دوست ممالک سمیت دیگر ممالک نے بھی سیلاب متاثرین کیلئے امداددی،تباہی بہت بڑی ہے جتنے بھی وسائل جھونک دیں۔

انہوں نے کہا کہ سوات کے علاقے میں زیادہ تر تباہی وہاں موجود عوام کی غلط منصوبہ بندی کے باعث ہوئی، دریا کے پیٹ میں گھر اور ہوٹل تعمیر کیے گئے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بدقسمتی سے موسمی آفت کا شکار ہے۔