نواز،زرداری اور گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس بھجوانے کا تفصیلی فیصلہ جاری

275

 اسلام آباد:نیب کورٹ نے نوازشریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس بھجوانے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکلا کے مطابق نیب آرڈیننس کے تحت 500 ملین سے کم مقدمات عدالتی دائرہ اختیار میں نہیں، توشہ خانہ ریفرنس چیئرمین نیب کوواپس بھیجا جاتا ہے۔

 فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب ریفرنس متعلقہ فورم کو بھجوائے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔