کراچی: الآصف اسکوائر پر بس اڈوں اور تجاوزات ختم کرنے کا حکم

1081

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے الآصف اسکوائر کے سامنے بس اڈوں، گرین بیلٹ اور فٹ ہاتھ پر قائم تجاوزات ختم کرکے روڈ اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیا۔

عدالت عالیہ نے آئی جی سندھ اور ڈی رینجرز کو انکروچمنٹ کے خاتمے کے لیے نفری کی موجودگی یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ آئی جی سندھ مذکورہ جگہ پر کمرشل گاڑیوں کی پارکنگ روکنے کے لیے ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کریں۔

اینٹی انکروچمنٹ تجاوزات قائم کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں۔ عدالتی حکم پر عمل درآمد کرا کے آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور ڈپٹی کمشنر شرقی رپورٹ پیش کریں۔

تحریری حکم نامے کے مطابق تمام تجاوزات 30 دن میں ختم کرائی جائیں۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر شرقی کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 31 جنوری 2023 تک ملتوی کردی۔

دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ہمارے دکانوں کے سامنے بسیں کھڑی کردی جاتی ہیں، جس سے ہمارا کاروبار متاثر ہوتا ہے ۔بس مالکان نے گرین بیلٹ اور فٹ پاتھ پر بھی قبضہ کر رکھا ہے ۔