راولپنڈی: سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تمام نااہل ایک اہل کو نااہل کرانے میں لگے ہوئے ہیں جسکے عزائم منفی ہیں وہ ناکام ہونگے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ عمران کے فیصلوں کو عوام میں پذیرائی ملتی ہے اور پی ڈی ایم کو رسوائی، بلاول فیٹف کے اجلاس سے بائیکاٹ کر گئے تھے اور وہ کہتا ہے فیٹف سے میں نے نکالا، عدالت میں کیس گورنر کے نوٹیفکیشن کا تھا، اسمبلی توڑنے اور جوڑنے کا نہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ جب عوامی رائے عامہ کا احترام نہیں ہوتا تو جمہوریت نہیں آمریت ہوتی ہے، قانون میں خودکشی کی ناکام کوشش کی سزا معاف کردی گئی ہے۔
سابق وزیر نے مزید کہا کہ آئین موم کی ناک بن گیا ہے اور ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہے، تنخواہ دینے کے پیسے نہیں، ممبروں کی منڈی لگی ہے ، وزرا کی تعداد 77 ہے، 22 بیمحکمہ ہیں، 50 کروڑ تک کرپشن حلال اور چھوٹی چوری حرام ہے۔