اسلام آباد:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی دارالحکومت میں سیکٹر آئی ٹین فور میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر پولیس اہلکار کی بروقت کارروائی نے بڑے نقصان سے بچایا،شہید پولیس اہلکار کو خراج عقید ت پیش کرتے ہیں۔
جمعہ کے روز سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی دارالحکومت میں سیکٹر آئی ٹین فور میں خودکش حملے کی مذمت کی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا کہ بہادری کا مظاہرہ کرنے والے شہید پولیس اہلکار کو خراج عقید ت پیش کرتے ہیں،بہادر اہلکار کی بروقت کارروائی نے بڑے نقصان سے بچایا،دھماکے میں زخمی والے بہادر پولیس اہلکاروں کی صحت یابی کےلئے دعاگو ہیں۔