وادی کیلاش کاچاؤموس فیسٹیول رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر

550

پشاور: موسم سرما کی آمد اور نئے سال کی خوشیاں منانے کی مناسبت سے وادی کیلاش میں منعقد ہونے والے مذہبی چائوموس فیسٹیول اپنی تمام تر رنگینیوں کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

7دسمبر سے شروع ہونے والے چاؤموس فیسٹیول میں کیلاش کی تین وادیوں رمبور، بمبوریت اور بریر کے رہائشیوں نے مختلف تہوار اور رسومات ادا کیں،  آخری روز لویک بیک کا تہوار ہوا جس میں کیلاشی قبیلے کے مرد ،خواتین ، بزرگوں اور بچوں نے نئے کپڑے پہن نئے سال کی خوشیاں منائی ۔

فیسٹیول میں خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے وادی کے مختلف مقامات پر چراغاں کیا گیا تھا، اس کیساتھ ساتھ سیاحوں کی سہولیات کیلئے ٹورسٹ سہولت سنٹر دیرلوئر اور چترال سے بھی ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہا۔

 اختتامی تقریب کے موقع پرریجنل پولیس آفیسر سجاد خان اور ڈپٹی کمشنر چترال لوئر انوارالحق مہمان خصوصی تھے ۔