راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بنوں میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ راولپنڈی پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کی وادی بنوں میں واقعے سی ٹی ڈی کمپلیکس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا ہے اور کچھ وقت زخمی جوانوں کے ساتھ گزارا۔
سپہ سالار نے ملاقات کے دوران زخمی اہلکاروں و افسران کے بلند جذبے و حوصلے اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو خوب سراہا۔