پرویز الہی کے قابل قبول کا فیصلہ اتحادی کریں گے؛مولانا فضل الرحمان

295

اسلام آباد:پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ پرویز الہی کے قابل قبول ہونےکا فیصلہ اتحادی مل کرکریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں کی مدت بڑھانے کے لیے اشتراک اور مشاورت ضروری ہے۔ مولانا فضل الرحمان نےدعوی کیا کہ عمران خان اسمبلیاں نہیں توڑیں گے کیونکہ اس صورت میں ان کی محفوظ پناہ گاہیں ختم ہوجائیں گی۔

انہوں نے عمران خان کو محسن کش قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید سے تو ہمیں شکایات تھیں ، جب ادارہ غیر جانب دار ہوگیا تو ہم مطمئن ہوگئے، اداروں اور عسکری شخصیات کا احترام ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان گائےکی دم پکڑ کر دوبارہ قومی اسمبلی آنا چاہتے ہیں، عمران خان بیرونی ایجنڈے پراداروں اور ریٹائرڈ شخصیات پرالزام تراشی کر رہے ہیں۔