عافیہ کی وطن واپسی کی جدوجہد عالمی سطح پر جاری ہے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

655

کراچی : گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ عافیہ کی وطن واپسی میں وزارت خارجہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ عدلیہ کے احکامات پر عمل کرنے سے نہ صرف حکومت کی نیک نامی میں اضافہ ہو گا بلکہ عوام کا نظام پر اعتماد بھی قائم ہوگا۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کی جدوجہد عالمی سطح پر جاری ہے، ملک میں اس وقت صحت کا شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے، جس میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ملک بھر میں مرگی کا مرض تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ایپی لیپی سینٹرز قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ کراچی تین کروڑ آبادی کا شہر بن چکا ہے، ملک کا پہلا ایپی لیپسی سینٹر کراچی میں قائم کیا جانا چاہئے ،  منشیات کا استعمال جھٹکے لگنے کا باعث بنتا ہے جو کہ مرگی کے مرض کی علامت ہے۔