اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر سرفراز نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بند کی جانے والی پینشن بحال اور بقایا واجبات ادا کرنے کی درخواست کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سرفراز نواز نے خط میں پی سی بی کی جانب سے گزشتہ پانچ سال سے بند پینشن کی بحالی کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے غلط پالیسیوں کی تنقید پر 2017 سے پینشن بند کر رکھی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے عدالتی چارہ جوئی کے لیے کیس کیا توپی سی بی نے آٹ آف کورٹ معاملہ نمٹانے کی استدعا کی مگر کرکٹ بورڈ کے نمائندے کی ملاقات کے باوجود معاملہ لٹکایا جا رہا ہے۔سرفراز نواز نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ میری پینشن بحال اور بقایا واجبات دیے جائیں۔ سابق فاسٹ بولر ان دنوں علیل ہیں۔