وفاقی حکومت کی نااہلی سے ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، پرویز خٹک

292

اسلام آباد: تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک نے کہا ہے  کہ وفاقی حکومت کی نااہلی سے ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اور اس کے آتے ہی ملک میں ترقی کا جاری سفر رک گیا ہے۔

 پرویز خٹک نے کہا کہ قوم ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے پی ٹی آئی کا ساتھ دے عمران خان اور پی ٹی آئی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی وجہ سے غریب کا جینا محال ہوگیا ہے، حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے، عوام کیلیے دووقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگئی ہے، آٹے کی قیمت میں آئے روز اضافہ ہورہاہے۔