لاہور: سابق صدر آصف زرداری سے چودھری سالک حسین نے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے آصف زرداری کو چودھری شجاعت حسین کا خصوصی پیغام پہنچایا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی ہے، جس میں حالیہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق چودھری سالک حسین کی آصف زرداری سے ملاقات تقریباً 45 منٹ جاری رہی، جس میں انہوں نے اپنے والد چودھری شجاعت حسین کا خصوصی پیغام آصف علی زرداری کو پہنچایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے چودھری سالک حسین سے چودھری شجاعت کی سیاسی معاملہ فہمی کی تعریف کی۔