اگلے ورلڈکپ کیلئے میسی کی 10نمبر والی جرسی تیار رکھیں گے،منیجر ارجنٹینا

416

 ارجنٹینا:کی ٹیم کے منیجر اور سابق انٹرنیشنل فٹبالر لیونل سیلونی نے کہا ہے کہ اگر میسی اپنے ملک کے لیے مزید فٹبال کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہم اگلے ورلڈکپ کے لیے ان کی جرسی تیار رکھیں گے،

لیونل سیلونی کا کہنا تھا کہ میسی نے اپنے کیرئیر میں جو چاہا وہ حاصل کیا اور انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں میں جو چیز منتقل کی ہے وہ ناقابل یقین ہے، میں نے ڈریسنگ روم میں میسی جیسا متاثرکن شخص اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔

دوسری جانب فٹبال ورلڈکپ کا فائنل جیتنے کے بعد ارجنٹینا کے منیجر لیونل سیلونی کی خوشی کے مارے زارو قطار رونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔