نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے عمران خان کو نارووال سے آئندہ الیکشن لڑنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کو نارووال سے آئندہ الیکشن لڑنے اور انشااللہ اپنی ضمانت ضبط کرانے کی دعوت ہے ۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی کو نارووال سے آئندہ الیکشن لڑنے اور انشااللہ اپنی ضبط کرانے کی دعوت ہے ۔
عمران نیازی کو نارووال سے آئیندہ الیکشن لڑنے اور انشاءاللہ اپنی ضبط کرانے کی دعوت۔ چار سال صرف جھوٹے مقدمے بنائے اور توشہ خانہ کا مال چوری کیا۔ چوری پکڑی گئی تو چیخیں نکل رہی ہیں۔ pic.twitter.com/7ItcUlXyHf
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) December 18, 2022
انہوںنے مزید کہاکہ چار سال صرف جھوٹے مقدمے بنائے اور توشہ خانہ کا مال چوری کیا، چوری پکڑی گئی تو چیخیں نکل رہی ہیں۔