اسلام آباد :مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملے کے مقدمے میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔
اسلام آباد کی سیشن عدالت میں توشہ خانہ کیس فیصلے کے بعد محسن شاہنواز پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ بابراعوان پیش ہوئے اور حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔
عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کر دی۔