اسمبلیاں توڑنے کیلئے تاریخیں نہیں حوصلہ چاہئے، مریم اورنگزیب کا ردعمل

295
Maryam Aurangzeb

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ اسمبلیاں توڑنے کےلئے تاریخیں نہیں حوصلہ چاہئے۔

عمران خان کے اعلان پر ردعمل دینے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے کیلئے تاریخیں نہیں دینا پڑتیں، حوصلہ کرنا پڑتا ہے، عمران خان کا کھانا پینا اور روزگار 2 اسمبلیوں سے جڑا ہوا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ یہ اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے پاکستان کے عوام پر حملہ کرسکتے ہیں، یہ شور اس لئے ہے کہ ان کی چوری کا شور کم ہوسکے۔ جنرل باجوہ احتساب نہیں کرنے دے رہے تھے تو اسمبلیاں کیوں نہیں توڑیں؟، آپ کے پاس اختیار تھا آپ نے احتساب کیوں نہیں کیا؟۔

ان کہنا تھا کہ اقتدار جانے کے بعد عمران خان ذہنی مریض بن گئے ہیں، آج بھی کوئی نئی بات نہیں کی، عوام اور میڈیا کا وقت ضائع کیا، عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا حوصلہ نہیں رکھتے۔