بھارت کشمیریوں کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے، مشعال ملک

401

 اسلام آباد:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ عالمی دنیا کو سمجھنا ہو گا بھارت کشمیریوں کی تحریک ناکام بنانے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے،کشمیری پر امن طریقے سے اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

مشعال حسین ملک  نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر راجوری میں بھارتی فوج نے 2کشمیری پنڈتوں کو گولی مار کر قتل کر دیا،دونوں کشمیری پنڈت بھارتی فوجی کیمپ میں کینٹین چلا رہے تھے،بھارتی فوجی کیمپ کے باہر ورثا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے بعد فوری اگر مقامی لوگ جمع نہ ہوتے بھارتی فوج ہتھیار رکھ کر انہیں دہشت گرد قرار دے دیتی۔

مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ساتھ کشمیری پنڈتوں کا بھی قتل عام کر رہا ہے،قتل عام کا واحد مقصد عالمی سطح پر الزام کشمیریوں پر تھوپنا ہوتا ہے،بھارت کشمیری پنڈتوں اور کشمیریوں کو لڑانے کی کئی بار سازش کر چکا ہے،آج کا واقعہ بھی اسکی کڑی ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ مقامی لوگوں کے فورا پہنچنے پر بھارتی پلان ناکام ہو گیا،عالمی دنیا کو سمجھنا ہو گا بھارت کشمیریوں کی تحریک ناکام بنانے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے،کشمیری پر امن طریقے سے اپنا حق مانگ رہے ہیں۔