اسلام آباد:پولیس نے سندھ میں مقدمات ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو سکھر سے اسلام آباد پہنچادیا جہاں انہیں سب جیل میں رکھا گیا ۔
پراسیکیوٹر جنرل سندھ فیض شاہ نے سندھ ہائیکورٹ کو بتایا کہ اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج 34 مقدمات سی کلاس کردیے گئے ہیں اور ان کی کسٹڈی اسلام آباد کو دے دی گئی ہے۔
اعظم سواتی کو سکھرسے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا جہاں اسلام آباد پولیس کے ایس پی رخسار مہدی اعظم سواتی کو اپنے ساتھ لے گئے اور انہیں ایک سب جیل میں رکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقدمات ختم ہونے کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو اب سکھر سے اسلام آباد پہنچا دیا ہے۔