اوگرا نے پیٹرول کی قیمت 9 روپے فی لیٹر کم کرنے کی  سفارش کردی

918
Decision

اسلام آباد: اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عوام ریلیف سے محروم، پٹرولیم مصنوعات پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافع میں اضافہ

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرول 9 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 9.82 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی سے متعلق اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں 16 دسمبر سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن مزید بڑھانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تاجر تنظیموں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 20 فی صد کمی کا مطالبہ کردیا

ذرائع کے مطابق پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنی کا مارجن 2 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ایک روپے فی لیٹر بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر حتمی فیصلہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے۔