لاہور میں مارکیٹیں اور ہوٹل رات 10 بجے تک بند کرنے کا حکم

769

لاہور: عدالت عالیہ نے شہر کی تمام مارکیٹیں اور ہوٹل (ریستوران) رات 10 بجے تک بند کرنے کا حکم دے دیا، تاہم عدالت نے اتوار کے روز بازار اور ہوٹل کھولنے کی اجازت دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس شاہد کریم فاروق نے ریمارکس دیے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے باعث کچھ گزشتہ روز سے اسموگ میں کمی آئی ہے، آج بھی صبح آسمان بہت بہتر تھا، اب ان احکامات پر عمل درآمد کی مانیٹرنگ کرنی ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے ہدایت کی کہ جو اسکول جمعہ کے روز بند نہیں کیے جاتے ان کے اسکول سیل کردیں۔ محکمہ ایجوکیشن سختی سے احکامات پر عملدرآمد کروائے۔ہائیکورٹ نے لاہور کی تمام مارکیٹیں اور ہوٹل (ریستوران) رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اتوار کے روز بازار کھلے رکھے جا سکتے ہیں۔