لاہور :مشیر داخلہ و اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز زرداری حکومت نے ملک کو کنگال کر دیا۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پٹرول کی اضافی قیمت سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، عالمی منڈی میں پٹرول سستا لیکن یہاں مہنگا بیچا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب منی لانڈرنگ کے ماہر لوگ اقتدار پر قابض ہوں تو ڈالروں کی اسمگلنگ کیسے رک سکتی ہے؟ اسحاق ڈار خود شریف خاندان کی چوری کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے ٹھکانے لگاتے ہیں، امپورٹڈ حکومت کا ایک ایک پل ملک و قوم کیلئے تباہی کا باعث بن رہا ہے۔