سکھر:کی احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خورشید شاہ کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگانے کیبعد عدالت نے انہیں واپس جانے کی اجازت دے دی۔
خورشید شاہ کے وکیل مکیش کمار نے کہا کہ جج نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں خورشید شاہ کو بیرون ملک علاج کی اجازت دی ہے۔وکیل مکیش کمار نے کہا کہ احتساب عدالت نے خورشید شاہ کو 10 لاکھ مچلکوں کے عوض ایک ماہ کے لیے بیرون ملک جانیکی اجازت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت نے ای سی ایل سے خورشید شاہ کا نام نکالنے کی ہدایت جاری کر دی ۔