نئی دہلی:بھارتی پولیس نے مسلمان خواتین کو آن لائن نیلامی کیلئے پیش کرنے والے مرکزی ملزم پر مقدمہ چلانے کی منظوری دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے نامور مسلمان خواتین کی تصاویر اور معلومات سلی ڈیلز نامی ویب سائٹ پر شیئر کرکے مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کیس میں مرکزی ملزم اومکاریشور ٹھاکر پر دارالحکومت دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے عدالت میں مقدمہ چلانے کی منظوری دے دی۔
رپورٹ کے مطابق اب پولیس حکام ملزم کے خلاف مجرمانہ الزامات کی کارروائی کریگی، اومکاریشورٹھاکر کے خلاف بھارت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔
حکام نے بتایا کہ اس کے علاوہ ملزم پر ریاست کے خلاف جرائم اور اس طرح کے جرم کے ارتکاب کی مجرمانہ سازش کے لیے استعمال ہونے والے فوجداری قانون کی دفعات بھی شامل ہوں گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 25سالہ ملزم اومکریشور ٹھاکر نے ہی سلی ڈیلز ویب سائٹ بنائی تھی اور وہ اپنے جرم کا اعتراف بھی کرچکا ہے۔
گزشتہ سال خواتین کی تصاویر اور معلومات مذکورہ ویب سائٹ پر شیئر ہوئیں تو انہوں شدید احتجاج کیا جس پر پولیس بھارتی پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلیے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کیا۔
پولیس کی گرفت سے بچنے کیلیے اومکریشور اندور میں روپوش ہوگیا تھا اور اپنے تمام سوشل میڈیا اکانٹس بھی ڈیلیٹ کردئیے تھے۔