اسلام آباد:وزیرخارجہ بلاول بھٹو بدھ سے 21 دسمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو 15 اور 16 دسمبر کو نیویارک میںوزراء خارجہ جی 77 اور چین کی وزارتی کانفرنس کی میزبانی کریں گے، وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس سے بھی ملاقات کریں گے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق وزیر خارجہ عالمی امن و سلامتی کے موضوع پر اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل مباحثے میں شرکت کریں گے، اس کے بعد بلاول بھٹو 19 دسمبر کو واشنگٹن جائیں گے، وزیر خارجہ امریکی کانگریسی رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے دورہ امریکا میں حکومتی عہدیداروں اور پاکستانی امریکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔