حکومت 8ماہ بر باد کرنے کے بعد موٹر وے پر کام شروع کر رہی ہے، اسد عمر

505

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ 8ماہ بر باد کرنے کے بعد امپورٹڈ حکومت حیدرآباد سکھر موٹر وے پر کام شروع کر رہی ہے۔

حیدر آباد سکھر موٹر وے کے سنگ بنیادکے ردعمل پر اسد عمر نے  کہا کہ سندھ کے عوام کو حیدرآباد سکھر موٹر وے مبارک ہو، یہ منصوبہ عمران خان حکومت میں حتمی طور پر منظور ہو چکا تھا۔

اسد عمر نے کہا کہ ایکنک نے 2021 جب کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بورڈ 31 مارچ 2022 کو اس کی منظوری دی تھی جب کہ اس سے پہلے ٹھیکیدار کا انتخاب بھی ہو چکا تھا، اب 8 ماہ برباد کرنے کے بعد امپورٹڈ حکومت کام شروع کر رہی ہے۔