ایران نے پاکستان کے ساتھ درج تمام اشیا کی درآمد پر پابندی اٹھا لی 

338
ایران نے پی ٹی اے کے تحت پاکستان کے ساتھ درج تمام اشیا کی درآمد پر پابندی اٹھا لی 

 تہران:ایران نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اقتصادی سفارت کاری کو فروغ دینے کے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

نجی ٹی  وی  کے مطابق ایران نے پی ٹی اے کے تحت پاکستان کے ساتھ درج تمام اشیا کی درآمد پر پابندی اٹھا لیہے۔

پاکستان اور ایران نے ترجیحی تجارتی معاہدے پی ٹی اے پر مارچ 2004میں دستخط کئے تھے جبکہ وفاقی کابینہ نے پریفرنشل ٹریڈ ایگریمنٹ کی مئی 2005میں توثیق کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ستمبر 2006میں پاکستان ایران ترجیحی تجارتی معاہدے کو فعال کیا گیا تھا۔