راولپنڈی:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بغض اور حسد میں مبتلا شخص نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف ڈیوڈ روز سے خبر لگوائی جو جھوٹی نکلنے پر ڈیلی میل نے 22 کروڑ عوام سے معافی مانگ لی۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ نالائق توشہ خانہ چور الزام نواز شہباز پر لگاتا ہے، رانا ثنا اللہ بھی سرخرو ہوئے، تمہارے پاس پنکی اور فرح گوگی تھی، چوری نہیں کی تو جواب دو،انہوں نے کہا کہ عمران خان چار سال کے بعد کہتا ہے کہ میرے پاس طاقت نہیں تھی۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ چوری نہیں کی تو جواب دو، سوال کریں تو سانس بند ہوجاتی ہے، وہیل چئیر پر آجاتے ہیں، یہ توشہ خانہ چور اس وقت بھی امپائر کی انگلی کا انتظار کر رہا تھا۔