چین دنیا کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا،نائب صدر

315

بیجنگ:چین کے نائب صدر وانگ چھی  شان نے کہا ہےکہ چین اپنی نئی ترقی کے ساتھ  ساتھ دنیا کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

وانگ نے یہ بات  چوتھے بنت سربراہی اجلاس  کی افتتاحی تقریب میں ویڈیو  لنک کے ذریعے خطاب کے دوران کہی۔وانگ نے کہا کہ چین اپنے کھلے پن کی بنیادی ریاستی پالیسی پر قائم رہے گا، اقتصادی عالمگیریت کی صحیح راہ پر گامزن رہے گا اورعالمی تعاون میں بھرپورکردارادا کرے گا۔

نائب صدر کے مطابق  بین الاقوامی اقتصادی آرڈر، اقتصادی تعلقات اور تجارتی تعلقات کے تنوع اور استحکام کو برقرار رکھنے اورایک کھلی عالمی معیشت کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔وانگ نے کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں کی دوطرفہ  گردش کو بہتر بنانے سے نہ صرف چینی معیشت کی لچک کو تقویت ملے گی بلکہ دنیا کے لیے  اس سے مثبت شراکت داری  بھی  قائم ہو گی۔

وانگ نے کہا کہ چین اپنے مالیاتی شعبے کے کھلے پن کا عمل  جاری رکھے گا تاکہ عالمی سرمایہ  کے لیے چین کی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنے اور ترقی کے مواقع شریک کرنے  کے لیے سازگار حالات پیدا ہوں۔