انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، بلاول بھٹو

361

اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے عوام کے حقوق غضب کرنے والوں کے خلاف جدوجہد کی ہے۔

 محکمہ انسانی حقوق سندھ غریب لوگوں کو قانونی امداد فراہم کر رہا ہے،نسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ  نے کہا کہ انسانی حقوق کے متعلق ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔

 پیپلز پارٹی نے عوام کے حقوق غضب کرنے والوں کے خلاف جدوجہد کی ہے،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہماری حکومت نے انسانی حقوق سے گہری وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے پالیسی فریم ورک تیار کیا ہے، محکمہ انسانی حقوق سندھ غریب لوگوں کو قانونی امداد فراہم کر رہا ہے، انسانی حقوق پارٹی کا سنگ بنیاد ہے۔