اپوزیشن کے کہنے سے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسحاق ڈار

324
default

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 2013 میں بھی دنیا کہتی تھی کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے گا، ہم نے محنت کی 5 دن میں بجٹ دیا اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا،اپوزیشن کے کہنے سے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملک کا مالی انتظام بہتر کرنے کی پاداش میں 5 سال جلا وطنی گزاری، میرے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا گیا۔ جس رفتار سے ہم پہلے چل رہے تھے، ہمیں جی 20 کا حصہ ہونا چاہیے تھا لیکن آج ہماری معیشت 46 ویں نمبر پر جا پہنچی ہے،ہم نے روپے کو سوچے سمجھے بغیر ڈی ویلیو (سستا)کیا، ملک سے گندم کی اسمگلنگ کو جنگی بنیادوں پر روکنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سیاست کے لیے غیر سنجیدہ بیانات دے رہی ہے، اپوزیشن فرضی کرپشن کے قصے سنا کر پاکستان میں سرمایہ کاری کے راستے بند کر رہی ہے، ان کے کہنے سے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ معیشت پر مزید تجربے نہیں کر سکتے، یہاں امیر افراد قرضے معاف کرواتے، غریب کے اثاثے منجمد ہو جاتے ہیں۔