ٹوکیو: جاپان، برطانیہ اور اٹلی نے مشترکہ طور پر نیکسٹ جنریشن کا جدید لڑاکا طیارہ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مشترکہ منصوبے میں امریکا سمیت دیگر اتحادیوں کے ساتھ مستقبل میں تعاون کی گنجائش بھی موجود ہے۔اعلان کے مطابق تینوں ممالک مشترکہ طور پر ایک پروجیکٹ میں اگلی نسل کا لڑاکا طیارہ تیار کریں گے جو 2035تک مکمل ہوگا،اس منصوبے کی لاگت ابھی تک نہیں بتائی گئی تاہم مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں جب دنیا بھر میں خطرات اور جارحیت بڑھ رہی ہے۔
امریکی محکمہ دفاع نے اس منصوبے کی حمایت کی ہے، یہ کوشش ان ملکوں کی فوجی اور تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی۔