کرپشن میں ڈوبا شخص دوسروں پر کرپشن کے الزام لگا رہا ہے ، نواز شریف

256

لندن:قائد پاکستان مسلم لیگ ن و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ جو شخص خود سر سے پائوں تک کرپشن میں ملوث ہے وہ دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت کو بدنام کرنے کے لئے سازش کی گئی تھی، عمران خان پر خود اتنے الزامات ہیں جن کے ثبوت آگئے ہیں، توشہ خانہ کے علاوہ اور بھی بہت سارے کیسز ان کے خلاف ہیں۔

نوازشریف نے کہاکہ بلین ٹری منصوبہ، القادر ٹرسٹ کیسز کی تفاصیل سامنے آئیں گی اور آ بھی رہی ہیں، لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہوں گے، یہ پچاس، 50ارب روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں اور یہاں غریب کو 20ہزار روپے ماہانہ تنخواہ نہیں ملتی، پاکستانی قوم کو کہوں گا کہ ان سب چیزوں کی طرف بڑے غور سے دیکھنا اور سمجھنا چاہیے۔

قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان، شہزاد اکبر اور ان کی پارٹی کو اپنا سر شرم سے جھکانا چاہیے، پاکستان کو اور پاکستان کے سیاسی لوگوں کو ملک سے اندر اور باہر بدنام کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی، اللہ تعالی نے الٹا ان کو جھوٹا ثابت کیا ہے۔