اسلام آباد؛ وزیر اعظم شہباز شریف کے 10معاونین خصوصی کو وزیر مملکت کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
کیبنٹ ڈویژن سے معاون خصوصی کو وزیر مملکت کا درجہ دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا،فیصل کریم کنڈی، نوابزادہ افتخار احمد، مہر ارشاد احمد، رضا ربانی کھر، مہیش کمار ملانی، سردار سلیم حیدر، تسنیم حیدر، محمد علی شاہ باچا، سردار شاہ جہاں یوسف اور ملک نعمان لنگڑیال کو وزیر مملکت کا درجہ مل گیا۔