زرعی ملک غذائی قلت سے دوچار ہو سکتا ہے، شیخ رشید

398
مولانا فضل الرحمن وحشی جٹ بنے ہوئے ہیں، شیخ رشید

 لاہور: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کیلئے عوام کے آگے ہتھیار ڈالنے کا آخری موقع ہے، بھوکی عوام سڑکوں پر نکل آئی تو لگ پتہ جائے گا، جب معاشی بحران بڑھنے لگتا ہے تو یہ آڈیو لیک کر دیتے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسائل اتنے سنگین ہوگئے ہیں کہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی، قبل ازوقت انتخابات ہی سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے نجات ہے، حکومت نے دیر کی تو گاڑی ہاتھ سے چھوٹ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی شہادت میں جے آئی ٹی پر اہم ذمہ داری آگئی ہے کیونکہ ادارے اور عدلیہ ہی اہم ہیں، 4روزکیلئے عمرہ پر آیا ہوں کیونکہ سب کچھ یہیں سے ملتا ہے۔

شیخ رشید  نے مزید کہا کہ 300روپے کلو پیاز اور 200روپے کلو ٹماٹر غریب کھائے گا کیا؟