شہباز شریف دشمنی میں حدیں عبور کر چکے ہیں، پرویز الہی

455

 لاہور:وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے وزیراعظم شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کہتے ہیں کہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی، دھیلا ہوتا کیا ہے بھائی؟ ان کے اپنے لوگ کہتے ہیں یہ ہمارے تک کچھ آنے نہیں دیتے۔

پرویز الہی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پنجاب دشمنی میں حدیں عبور کرچکے ، شہباز شریف کاشت کار اور کسانوں کے ساتھ ظلم پر اتر آئے ہیں، گریٹر تھل کینال معاہدے پر 13دسمبر تک دستخط نہ ہوئے تو معاہدہ ازخود ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ  گریٹر تھل کینال پراجیکٹ ایکنک سے منظور کرایا، ایڈی بی معاہدیپر دستخط کی تاریخ 13دسمبر 2022ہے،ان کا کہنا تھا وفاق کی طرف سے اس معاملے پر پیشرفت نہ ہونا افسوسناک ہے، ایکنک اجلاس میں پنجاب نے سندھ کے اعتراضات اعدادوشمارکیساتھ دور کیے، گریٹرتھل کینال فیز 1کی تعمیر ومرمت اور بحالی بھی کی جانی تھی۔

وزیرا علی پنجاب کا کہنا تھا کہ  گریٹر تھل کینال کا فیزٹو بننے سے6لاکھ ایکڑ اراضی کی کاشت کیلئے پانی میسر ہوگا، حکمران کچھ دا ؤپر بیٹھے اور کچھ دا ؤلگا کر بیٹھے ہیں، انہیں شرم الشیخ جا کر بھی شرم نہیں آئی، وہاں جا کر بھی مانگ لیا۔