کراچی( رپورٹ : مقصود احمد) سندھ کی ریسلنگ ٹیم کی سلیکشن کیلئے ٹرائلز 11 دسمبر کو زرعی یونیورسٹی اسپورٹس کمپلیکس ٹنڈوجام میں منعقد ہونگے۔
ان ٹرائلز میں سندھ کے تمام ڈویژن کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، سکھر، میرپور خاص کے پہلوان شرکت کرینگے ۔
سندھ ریسلنگ ایسوسی ایشن کے کوآرڈینیٹر عتیق الرحمن کے مطابق سلیکشن کمیٹی میں رفیق احمد، شیر زمان، محمد اقبال، کاشف علی اور دیگر شامل ہیں. منتخب ٹیم پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور میں ہونے والی 66 ویں نیشنل چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔