چینی محققین نے چھوئے بغیر دل کی ای سی جی کرنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا

428

بیجنگ:چینی محققین نے انسانی دل کی الیکٹروکارڈیوگرام (ای سی جی)کے لیے مانیٹرنگ کا ایک ایسا طریقہ وضع کیا ہے جس میں چھاتی پر الیکٹروڈ لگانے یا کپڑے اتارنے کی ضرورت نہیں۔

جریدے آئی ای ای ای ٹرانزیکشنز میں موبائل کمپیوٹنگ کے حوالے سے شائع ہونے والے ایک آرٹیکل کے مطابق ای سی جی کی مانیٹرنگ کیموجودہ طریقہ کارمیں الیکٹروڈزکو جسم کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے جو مریض کے لیے ایک ناخوشگوار تجربہ ہے۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کنٹیکٹ لیس ای سی جی مانیٹرنگ کی ضرورت کی نشاندہی کی گئی۔کارڈیک الیکٹریکل مکینیکل سرگرمیاں اچھی طرح سے مربوط پیٹرن میں منسلک ہوتی ہیں۔

تحقیقی مضمون کے مطابق، چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے کارڈیک مکینیکل اور برقی سرگرمیوں کے درمیان رکاوٹ کو ختم کرتے ہوئے کانٹیکٹ لیس ای سی جی مانیٹرنگ  کا طریقہ وضع کیا ۔