سلیمان شہباز نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا

488

اسلام آباد:وزیراعظم میاں شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

سلیمان شہباز نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کو سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا، سلیمان شہباز پیش ہو کر اپنی بے گناہی ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔ 

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بزنس مین ہوں منی لانڈرنگ کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہا جبکہ منی لانڈرنگ کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، بزنس مین ہونے کے ناطے تمام شیئرز ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں۔ سلمان شہباز نے کہا کہ 27 اکتوبر 2018 سے برطانیہ میں ہوں لیکن کبھی ایف آئی اے کا نوٹس نہیں ملا، ایف آئی اے نے میرے خلاف مقدمہ میری غیر حاضری میں درج کیا، 2018 میں بیرون ملک گیا جبکہ 2020 میں مقدمہ بنا اور اس کے بعد اشتہاری قرار دیا گیا لہذا عدالت دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔