نواز شریف عدالتوں کے سامنے پیش ہوکر سرنڈر کریں گے،حنیف عباسی

293

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف ہر صورت وطن واپس آئیں گے اور عدالتوں کے سامنے پیش ہو کر سرنڈر کریں گے۔

 حنیف عباسی نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ نواز شریف ہر صورت وطن واپس آئیں گے اور یہاں عدالتوں کے سامنے پیش ہوکر سرنڈر کریں گے۔

 حنیف عباسی نے کہا کہ روس سے پٹرول کی خریداری پر بات ہو رہی ہے۔ 6 ماہ میں مہنگائی اور پٹرول کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔ حکومت 6 ماہ سے آگے بھی جا سکتی ہے۔